اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی مختلف اسلامی تنظیموں اور جماعتوں من جملہ اخوان المسلمین پر مشتمل الائنس نے ۹ دسمبر کو ریفرنڈم کی حمایت کے لیے قاہرہ میں مظاہرے برپا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اخوان المسلمین کے ترجمان "محمود غزلان" نے اعلان کیا : یہ دومظاہرے منگل کے دن "قانونی جواز اور قومی یکجہتی " کے شعار کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ مظاہرے ایسے وقت منعقد کیے جارہے ہیں جب مصری صدر کی مخالف جماعتوں نے ۱۵ دسمبر کو ریفرنڈم کے خلاف بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110